Mar ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • کمان 22 ڈرون طیارہ جلد ہی ایران کی فضائیہ میں شامل ہوگا

ایران کی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بم اور میزائل جیسے ہتھیار اور جنگی سازوسامان حمل کرنے کی صلاحیت کا حامل کمان بائیس ڈرون طیارہ جلد ہی ایران کی فضائیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے کہا کہ کمان بائیس ڈرون طیارے کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ بم اور میزائل جیسے اسلحے اور مختلف قسم کے جنگی سازوسامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وقت کے اعتبار سے اس ڈرون طیارے کی پرواز کے دورانیہ کے پیش نظر، جو تقریبا چوبیس گھنٹے ہے، اسے مختلف فوجی و جنگی امور میں بھرپور طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے امریکی و صیہونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایسے ڈرون طیارے کی تیاری کے بارے میں ایران کی عدم صلاحیت سے متعلق پروپیگنڈے کے بارے میں کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی و صیہونی، اس بت کو بخوبی جانتے ہیں کہ دفاعی شعبے میں ایران کی توانائی کتنی ہے اور انھوں نے ایران کی اس توانائی کا بارہا اعتراف بھی کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں دشمن پہلے منفی پروپیگنڈہ کرتا ہے مگر عملی میدان میں اس توانائی کا مشاہدہ کر کے ایران کی اس صلاحیت کا اعتراف بھی کرتا ہے اور ایسا کئی بار ہو چکا ہے۔

 

ٹیگس