ایران نے کی مسجد الاقصی پر صہیونی فوجیوں کے حملے کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے مسجد الاقصی پرصہیونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نےمسجد الاقصی پر صہیونی فوجیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے تل ابیب کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روز مسجد الاقصی میں صیہونی فوجیوں کی شرانگیزی کے خلاف اپنے بیان کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر مسلمانوں کے پہلے قبلہ اول پر حملے اور فلسطینی نمازیوں کو شہید و زخمی کئے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملت فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام ملکوں خصوصا اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے تاریخي فریضے پر عمل کرتے ہوئے صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں۔
فارس نیوز کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ چاووش اوغلو نے بھی اپنے ایک بیان میں مسجدالاقصی پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔