Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی گفتگو

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو کی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق بدھ کی شب محمد جواد ظریف اور شیخ عبد اللہ بن زائد کی ہونے والی گفتگو میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ ایران نے اس سے قبل یورپی یونین میں خارجہ امور کے سیکریٹری جوزب بورل سے گفتگو کی تھی جس میں جامع ایٹمی معاہدے اور افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اسی طرح محمد جواد ظریف نے ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی رابطہ کر کے دوطرفہ مسائل اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ اسکے علاوہ کروویشیا اور بوسنیا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بھی ایران کے وزیر خارجہ کی گفتگو ہوئی ہے۔

منگل کے روز بھی ایران کے وزیر خارجہ نے عراق، قطر، کویت، عمان، ترکی، جمہوریہ آذربائیجان، پاکستان اور جنوبی افریقا کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کر کے علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی ہمیشہ علاقائی و اسلامی بالخصوص خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ نیک تعلقات پر استوار رہی ہے تاہم امریکہ کی سرکردگی میں سامراجی طاقتیں ایرانوفوبیا کو فروغ دے کر دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کو متاثر کرنے کی بھرپور کوشش کرتی رہیں ہیں۔

ٹیگس