Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • قندوز کے دہشتگردانہ حملے پر رہبر انقلاب اسلامی کا رد عمل، افغان حکام سے ایسے واقعات کی تکرار روکنے کا مطالبہ

رہبر انقلاب اسلامی نے جمعے کے روز افغانستان کے صوبے قندوز میں ایک مسجد پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں نمازیوں کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا اور ساتھ ہی افغان حکومت سے اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیئے جانے نیز اس طرح کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے پر تاکید کی۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا تعزیتی پیغام اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمان الرحیم

قندوز کے خان آباد علاقے کی مسجد میں دلخراش و المناک واقعے نے جس میں بڑی تعداد میں مومن نمازیوں کی جانیں گئیں، ہمیں غمزدہ کردیا ہے۔ ہمسایہ و برادر ملک افغانستان کے حکام سے شدت سے اس بات کی توقع ہے کہ اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینگے اور ضروری تدابیر اپنا کر اس طرح کے واقعے کی تکرار کو روکیں گے۔ خداوند متعال سے اس حادثہ کے شہیدوں کے لئے رحمت اور درجات کی بلندی، زخمیوں کے لئے جلد از حلد شفاء اور ان کے متعلقین و پسماندگان کے لئے صبر و تسکین کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

9 اکتوبر 2021

 

 

ٹیگس