امریکہ کے غیر قانونی پابندیوں کے خلاف ایران و چین ایک پیج پر
Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
امریکہ کے غیر قانونی پابندیوں کے خلاف ایران اور چین کا ایک ہی موقف ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ایران اور چین دو قابل اعتماد شراکت داروں کی حیثیت سے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے غیر قانونی ہونے اور بین الاقوامی تعلقات میں قانون کی حکمرانی کی اہمیت کے بارے میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ ماژائو کے ساتھ دوستانہ ماحول میں ہونے والی اور نتیجہ خیز ٹیلی فونی گفتگو میں چین کے مثبت اور تعمیری موقف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
علی باقری کنی نے کہا کہ ایران اور چین، قابل اعتماد شراکت داروں کے طور پر، امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے غیر قانونی ہونے اور بین الاقوامی تعلقات میں قانون کی حکمرانی کی اہمیت پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔