Dec ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • یمن میں ایران کے سفیر کا کورونا کے باعث انتقال

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے لئے صنعا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کورونا وایرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اس واقعے کی خبر دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید ایرلو یمن میں کورونا میں مبتلا ہوئے اور وہ صدام کے دورے حکومت میں ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران کیمیائی بمباری سے متاثر تھے۔ شہید ایرلو کچھ ملکوں کی طرف سے دیر سے تعاون ملنے کے سبب، بروقت ملک نہیں لوٹ سکے اور انکے علاج کی سبھی کوششوں کے باوجود وہ منگل کی صبح دنیا سے کوچ کر گئے۔

واضح رہے کہ شہید ایرلو کی وطن واپسی پر امریکہ نے یہ پروپیگنڈہ کیا تھا کہ ایران-یمن تعلقات میں درار پڑ گئی ہے۔

مزید دیکھیئے:

ایران سے اختلافات کے امریکی دعوے کو یمن نے مسترد کیا

 

ٹیگس