Jan ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے ہیرو

آج ایران اور عراق سمیت پوری دنیا میں سرداران محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی انتہائی جوش و ولولے اور عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

 تین جنوری دو ہزار بیس کو  امریکی دہشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم پر ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامیرضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ بغداد ہوائی اڈے کے باہر دہشت گردانہ  فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔

 شہید قاسم سلیمانی حکومت عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس کی شہادت پر پوری دنیا میں امریکہ کے خلاف ایک عرصے تک احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور امریکی دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی اپنی زندگی و حیات کے دوران قومیت کے مسئلے پر توجہ دیئے بغیر ہمیشہ سپاہ اسلام کے کمانڈر کی حیثیت سے دین اسلام  و قرآن کی عزت و سربلندی کے لیے اور دنیا کی مظلوم اقوام کی حمایت میں جدوجہد کرتے رہے۔

انھوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر کی حیثیت سے عراق و شام سے داعش کا صفایا کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ان ملکوں میں امن و استحکام برقرار کرنے کی خاطر عوامی رضاکار فورس تشکیل دینے کی بھرپور کوشش کرتے رہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اپنے ایک پیغام میں فرمایا کہ شیاطین اور عالمی لٹیروں اور غنڈوں کے خلاف عرصہ دراز سے جاری جدوجہد کے میدان میں برسوں کی مخلصانہ اور دلیرانہ مجاہدت نیز راہ خدا میں شہادت کی دیرینہ آرزو نے سرانجام عزیز سلیمانی کو اس والا مقام پر پہنچا دیا اور ان کا پاک خون دنیا کے شقی ترین فرد کے ہاتھوں اس زمین پر بہا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شہید سلیمانی میدان استقامت کا بین الاقوامی چہرہ ہیں اور استقامت کے دلدادہ دنیا کے تمام جیالے ان کے خون کا بدلہ چاہتے ہیں، فرمایا کہ تمام دوستوں اور اسی طرح تمام دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ استقامت کا سلسلہ اور زیادہ  طاقت و قوت کے ساتھ جاری رہے گا اور کامیابی اس مبارک راہ کے مجاہدوں کے قدم چومے گی۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں ‌فرمایا کہ ایرانی قوم شہید عالیقدر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شہدا خاص طور سے اسلام کے بزرگ مجاہد شہید ابو مہدی المہندس کی یاد و خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

 

ٹیگس