Jan ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • یمن کے رہائشی علاقوں پر حملے کی ایران کی جانب سے مذمت

ایران کی وزارت خارجہ نے یمن کے رہائشی علاقوں اور صوبہ صعدہ کی جیل پر سعودی اتحاد کے حملوں کی مذمت کی ہے جن میں دسیوں عام شہری جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعد خطیب زادہ نے یمن کے رہائشی علاقوں اور صعدہ کی جیل پر پر سعودی اتحاد کے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے جن میں بڑے پیمانے پر انسانی جانیں گئی ہیں۔

انھوں نے ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پریمنی قوم کو تعزیت بھی پیش کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری کی خاموشی کے تحت یمن کے رہائشی علاقوں پر جاری وحشیانہ حملوں، جارح قوتوں کو ہتھیاروں کی فروخت اور یمنی عوام کے خلاف گذشتہ سات برسوں سے جاری جارحیت کے سلسلے میں بین الاقوامی اداروں میں دوہرے معیار اور جانبدارانہ رویے پر تنقید کی اور کہا کہ یہی طرز عمل یمن میں منصفانہ امن کے قیام میں دشواری کا باعث بنا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہتھیاروں کے تاجر ملکوں کی جانب سے جارح ملکوں کو ایسی حالت میں ہتھیار فروخت کئے جا رہے ہیں کہ یہ ہتھیار یمن کے بے گناہ لوگوں کے خلاف استعال ہوتے رہے ہیں اور نتیجے میں عام شہریوں کا خون بہا ہے اور مارے جانے والوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

 

ٹیگس