Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ ایران کی ہندوستانی حکومت و عوام کو مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی آمد پر ہندوستان کی حکومت و عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ ایران حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر ہندوستان کی حکومت و عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہران دہلی تعلقات کے ہمہ جہتی فروغ پر زور دیا۔

یاد رہے کہ ہندوستان میں پندرہ اگست یوم آزادی اور چھبیس جنوری یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اگست میں ہندوستان کو برطانوی سامراج سے آزاد ملی جبکہ جنوری میں ملک میں آئین کو نافذ کیا گیا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی مطالعات کے مرکز میں ایران اور پڑوسی ممالک کے حوالے سے ہوئے ایک اجلاس کی سائڈ لائن پر کہا کہ وہ آئندہ ہفتے ہندوستان اور سریلنکا کے دورے پر جائیں گے۔

انہوں نے اپنے دورۂ دہلی کے مقاصد کی جانب کی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہندوستانی ہم منصب گزشتہ چار مہینوں کے دوران دو بار تہران کا دورہ کر چکے ہیں اور دوسرے یہ کہ ہمارے ہندوستان کے ساتھ اچھے سیاسی اور اقتصادی تعلقات ہیں اور اسکے علاوہ سیاسی، اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اور بھی مختلف مسائل ہیں جن میں مشترکہ تعاون پر دونوں ممالک سرگرم عمل ہیں۔

ٹیگس