Feb ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے سٹیک، دقیق اور اسٹراٹیجک میزائل خیبر شکن کی پہلی بار رونمائی کی ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے اس موقع پر کہا کہ خیبر شکن میزائل کو تیار کرنے اور دشمنوں کے ٹھکانے پر حملہ کرنے کی مدت میں 1/6 کی کمی کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر شکن میزائل، تیسری نسل کے میزائل ہیں، اس میں ٹھوس یا جامد ایندھن کا استعمال کیا جاتا ہے اور استعمال میں بھی بہت آسان ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرواسپیس یونٹ کے کمانڈر نے کہا کہ یہ میزائل بہت ہی کارآمد ہے اور اس کی وجہ سے سپاہ پاسداران کی ایئرو اسپیس یونٹ کی میزائل طاقت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگس