Feb ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • روس یوکرین تنازعہ نیٹو کی اشتعال انگیزی کا نتیجہ ہے: وزیر خارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بحران یوکرین کو نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

بحران یوکرین کے بارے میں اپنے تازہ ٹوئٹ میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کو کسی بھی مسئلے کا حل نہیں سمجھتے۔ انہوں نے لکھا کہ جنگ بندی کا قیام نیز سیاسی اور جمہوری راہ حل پر توجہ مرکوز کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ادھر ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کیف میں ایرانی سفیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرکے انہیں ایرانی شہریوں اور طالبعلموں کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں ہیں۔

انہوں نے بتاکہ بحران کے آغاز ہی میں ایران کی وزارت خارجہ نے کرائسس سیل قائم کردیا تھا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے سفیر کو ہدایت کی ہے کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایرانی شہریوں کو چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، ایرانی شہریوں کے انخلا کے لیے تمام لازمی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

بحران یوکرین کے شدت اختیار کر جانے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے یہ دوسری بار سفیر ایران سے ٹیلی فون پر رابطہ اور ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔

ٹیگس