Apr ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کا عراق کے ذریعے اسرائیل کو انتباہ، خطے میں اُسے پنپنے نہیں دیں گے

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے ایران ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ اسرائیل  کسی بھی ملک کے ذریعے خطے کی سکورٹی کو نقصان پہونچائے۔

انہون نے جمعرات کو تہران دورے پر آئے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خطے میں اسرائیل کی حرکتوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے کسی ملک کے ذریعے خطے کی سکورٹی کو خطرہ پہونچانے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں تہران-بغداد تعلقات کو قریبی بتایا اور کہا کہ ان تعلقات میں دشمن کوئی درار پیدا نہیں کر سکتا۔

صدر رئیسی کا کہنا تھا کہ ”اسلامی جمہوریہ ایران نے عملی طور پر اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ برادرانہ رشتے کو ثابت کیا ہے... اس لئے ہمیں امید ہے کہ پڑوسی ممالک دشمن کی سازش کی طرف سے ہوشیار رہیں گے۔“

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں صیہونی حکومت کی حرکتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس طفل کش حکومت کے ساتھ تعاون چھپا نہیں رہ سکتا۔ سید ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ کچھ بھی ہو جائے، ہم اسے کسی بھی ملک بالخصوص عراق کے ذریعے  خطے کی سکورٹی کو خطرہ پہونچانے کی اجازت نہیں دے گے۔

اس ملاقات میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ ان کا ملک ایران کو صرف پڑوسی نہیں بلکہ دوست اور اتحادی مانتا ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ کے مفاد کے خلاف کسی بھی سکورٹی خطرے کو روکنے کے لئے تہران کے ساتھ سکورٹی تعاون کو بڑھانے میں بغداد کی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق اپنی سرزمین سے ایران کی سکورٹی کے خلاف کسی بھی طرح کے اقدام کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

 

 

ٹیگس