May ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۲:۰۳ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں اور استقامت کی حمایت پر حماس نے کی رہبر انقلاب اسلامی کی قدردانی

فلسطینیوں اور استقامت کی حمایت پر حماس کی فوجی شاخ نے رہبر انقلاب اسلامی کی قدردانی کی ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق، حماس کی عسکری ونگ شهید عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیده نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه ای کی جانب سے فلسطینیوں اور استقامت کی حمایت پر قدردانی کی۔

ابوعبیده نے کہا کہ تمام تر مسائل و مشکلات کے باوجود رہبر انقلاب اسلامی کی فلسطینی قوم اور مقاومت کی عملی حمایت کرنے پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

شهید عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر ہم نے  فلسطینی عوام کے بارے میں حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه ای کی جانب سے عربی زبان میں خطاب کو سنا۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹیلی ویژن سے اپنے براہ راست خطاب میں مسلمانوں ، فلسطینی عوام  خاص طور سے فلسطینی نوجوانوں پر درود و سلام بھیجنے کے بعد فرمایا کہ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی سرگرمیوں اور فلسطین میں جو صورتحال بنی ہے اس سے دکھائی دیتا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے جو شرمناک اور سازشی سمجھوتے ہوئے تھے وہ سب ختم ہو چکے ہیں ۔

آپ نے فلسطین کے عوام اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا  کہ آپ مزاحمتی پیکر کا اہم جزو ہیں اور آپ ثابت قدم رہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ ایرانی عوام فلسطین کا حامی ہے اور ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی  نے فرمایا کہ بعض عرب حکومتوں نے امریکہ سے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں جلدی کریں جو غداری کے مترادف ہے اور انہوں نے سادگی کا مظاہرہ کیا اس لئے کہ ایک نابینا شخص کسی دوسرے نابینا شخص کوراستہ نہیں دکھا سکتا۔

 

ٹیگس