میرجاوہ سرحدی ٹرمینل سے پاکستان کے لئے 10 لاکھ ٹن اشیا کی برآمدات
May ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
گذشتہ ایرانی سال کے دوران میرجاوہ سرحدی ٹرمینل سے پاکستان کے لئے دس لاکھ چھپن ہزار تین سو اکسٹھ ٹن اشیا اور مصنوعات برآمد گی گئیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے نقل و حمل اور راہداری کے امور کے ڈائریکٹر جنرل ایوب کرد نے کہا ہے کہ یہ مصنوعات چھیالیس ہزار ایک سو انتیس ٹرکوں کے ذریعے برآمد کی گئیں جس سے اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں ترپن فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی پاکستان کے لئے ایران کی برآمدات کا سلسلہ جاری رہا ہے اور روزانہ عام طور سے تین سو سے زائد ٹرکوں سے برآمدات ہوتی ہیں ۔
واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیاں میر جاوہ کے راستے قانونی تجارتی لین دین ہوتی ہے جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان عراق کے بعد سب سے طویل مشترکہ سرحدیں ملتی ہیں ۔