May ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۴ Asia/Tehran

ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہید صیاد خدائی کے جلوس جنازہ میں اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی نے پاسبان حرم شہید حسن صیاد خدائی کے جلوس جنازے کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی جس میں بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں نے " اسرائیل مردہ" کے نعرے لگائے گئے۔  

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، ایک امریکی خبر رساں ایجنسی نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں صیہونی عناصر اور عالمی استکبار کے دہشت گردوں ہاتھوں شہید ہونے والے پاسداران انقلاب اسلامی کے رکن اور پاسبان حرم شہید "حسن صیاد خدائی" کے جسد خاکی کی تدفین کے حوالے سے کہا ہے کہ تہران میں منعقد تقریب کے شرکاء نے کہا کہ وہ ایران کے شہداء سے وفادار ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، ہزاروں سوگواران منگل کے روز پاسداران انقلاب اسلامی کے رکن کرنل حسن صیاد خدائی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلے جنہیں اس ہفتے کے شروع میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ جلوس جنازہ میں شامل افراد نے  اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

سوگواروں نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وہ 2020 میں عراق میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے سینئر ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ شہید خدائی کی بھی تصویر اٹھائے ہوئے تھے۔ جلوس جنازہ میں شامل افراد اور اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کے پھٹے ہوئے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

ایک پلے کارڈ پر موساد اور سی آئی اے کا لوگو لگا ہوا تھا اور اس پر لکھا ہوا تھا کہ ایران دہشت گردی کا شکار ہے۔

ٹیگس