May ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • چابہار بندر گاہ کے ترقیاتی منصوبے میں شرکت کے لئے وسطی ایشیا کے ملکوں کی دلچسپی

اقتصادی امور میں ایران کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ وسطی ایشیا کے مختلف ملکوں منجملہ تاجیکستان، قرقیزستان، قزاقستان، ازبکستان اور ترکمنستان نے اپنی مصنوعات کی منتقلی کے ٹرانزٹ سینٹر کی حیثیت سے ایران کی چابہار بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے میں اپنی شمولیت سے متعلق دلچسپی‎ کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں چابہار بندرگاہ بحر ہند کے مکران ساحلی علاقے  میں واقع ایران کا ایک اہم بندرگاہ ہے  ۔ 

ایران کی یہ بندرگاہ اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن کے اعتبار سے خشکی میں محصور وسطی ایشیا کے مختلف ملکوں منجملہ افغانستان، تاجیکستان، قرقیزستان، قزاقستان، ازبکستان اور ترکمنستان کی سمندر تک دسترسی کا قریب ترین اور ایک آسان ذریعہ ہے۔

اقتصادی امور میں ایران کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری مہدی صفری نے پیر کے روز کہا کہ وسطی ایشیا کے مختلف ملکوں منجملہ تاجیکستان، قرقیزستان، قزاقستان، ازبکستان اور ترکمنستان نے اپنی مصنوعات کی منتقلی کے ٹرانزٹ کے ذریعے ایران کی چابہار بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے میں اپنی شمولیت سے متعلق دلچسپی‎ کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نےکہا کہ ان ملکوں کی جانب سے اس سلسلے میں ایران کے ساتھ صلاح و مشورے کا عمل بھی جاری ہے۔

ٹیگس