اسرائیل صرف خواب میں ایران پر حملے کا سوچ سکتا ہے: باقری کنی
Jun ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں کا ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جواب دیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اوسلو کے دورے پر گئے ایران کے نائب ایرانی وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ناروے کے سرکاری ٹی وی چینل NRK کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قدس کی غاصب اور صیہونی حکومت صرف خواب میں ایران پر حملے کا سوچ سکتی ہے ۔
انہوں نے پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت کی وضاحت کرتے ہوئے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی پرامن نوعیت پر زور دیا۔
علی باقری کنی نے ایران پر صیہونی حکومت کے ممکنہ فوجی حملے پر ایران کے ردعمل کے بارے میں رپورٹر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صیہونی حکومت صرف خواب میں ایران پر حملہ کرنے کا تصور کر سکتی ہے اور اگر وہ ایسا خواب دیکھے تو کبھی بھی ایسی نیند سے پھر وہ بیدار نہیں ہو گی۔