ایران مخالف قرارداد کے بانیوں کو ایران کا انتباہ
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک اچھے، مضبوط اور دیرپا معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اگر امریکہ اور تین یورپی ممالک حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں تو مختصر مدت میں ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں اس بات پر زور دیا کہ ایران مخالف قرارداد کے بانی اپنی دھمکیوں کے تمام نتائج کے ذمہ دار ہیں اور اگر امریکہ اور تین یورپی ممالک حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں تو ایک معاہدہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جوزپ بورل کے ساتھ پابندیاں ہٹانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) میں ایران مخالف قرارداد کے بانی دھمکی آمیز طریقۂ کار پر عمل کریں گے تو وہ تمام نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک اچھے، مضبوط اور دیرپا معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اگر امریکہ اور تین یورپی ممالک حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں تو مختصر مدت میں ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا اجلاس آج منعقد ہو گا۔