Jun ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • بریگیڈیئر ناصر آراستہ
    بریگیڈیئر ناصر آراستہ

دفاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے سینیئر مشیر نے کہا ہے کہ ایران کے پاس بیک وقت دشمن کے پانچ سو فضائی اہداف کو نشانہ بنانے توانائی رکھتا ہے۔

سحر نیوز/ایران: دفاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر ناصر آراستہ نے ایران کے بنیادی دفاع میں ملک کے فوجی طاقت و توانائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دشمن کے بیک وقت پانچ سو فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل چوکسی و آمادگی کے ساتھ دشمن کو زیر ںظر لئے ہوئے ہیں اور دشمن نے کوئی بھی حرکت کی تو اسے سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ناصر آراستہ نے کہا کہ عنقریب امریکی اثر و رسوخ والے علاقوں میں ایران کی فوجی مشقوں اور بھرپور دفاعی توانائی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی فوجی توانائی مکمل طور سے قومی سطح پر حاصل کیا گیا ہے اور اسے محض دفاعی بنیادوں پر مضبوط و مستحکم بنایا گیا ہے۔ 

ٹیگس