ایران میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار، 17 مسافر جاں بحق
Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
ایران کی انجمن ہلال احمر کا کہنا ہے کہ طبس اور یزد کے درمیانی علاقے میں ایک مسافر بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر نیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی انجمن ہلال احمر کے صدر مہدی ولیپور نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ساڑھے پانچ بجے طبس اور یزد کے درمیانی علاقے مزینو اسٹیشن کے قریب ایک مسافر بردار ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 17 مسافر جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس ٹرین میں348 مسافر سوار تھے جو مشہد سے یزد جا رہی تھی۔
ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔