آئی اے ای اے، اسرائیل کی دھونس دھمکی میں آ گئی: ایران
ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ ایک بین الاقوامی تنظیم، ایک ناجائز ریاست کی دھونس دھمکی اور استحصال کا شکار ہو رہی ہے اور اس کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
سحر نیوز /ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے جمعرات کی رات ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں جوہری شعبے میں تازہ ترین صورتحال سمیت ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعلقات اور بورڈ آف گورنرز میں ایران کیخلاف قرارداد کی منظوری پر گفتگو کی۔
ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ جوہری معاہدے کے تمام وعدے آئی اے ای اے کے قوانین کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جوہری معاہدے کو قبول کیا، آئی اے ای اے کو نگرانی کی اجازت دی لیکن اس کے باوجود یورپی ممالک نے ایران کے خلاف الزامات عائد کرنے کا سلسلہ بند نہیں کیا۔
ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی کا ثبوت دیا لیکن اس کا جواب بھی منفی صورت میں سامنے آیا جس کے بعد ہم نے پابندیوں کو ریکارڈ کرنے والے متعدد کیمروں کو غیر فعال بنا دیا جس کی تعداد تقریباً 18 ہے۔
محمد اسلامی نے کہا کہ ہماری بنیادی پُرامن سرگرمیاں تکنیکی، غیر معمولی اور آئی اے ای اے کے معیار سے متاثر ہو کر جاری ہیں اور اللہ رب العزت کی مدد سے اور رہبر انقلاب اسلامی کی فرمودات کے تناظر اور ایران کے باہمت دانشوروں کی مدد سے ہم نے اس شعبے میں بڑے پیمانے پر ترقی کی ہے۔