Jun ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • مسلح افواج کی دفاعی طاقت نے ملک کو خطرات سے دور رکھا ہے: ایرانی فوج کے سربراہ

میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کے مطابق اپنی تیاری کی سطح کو ڈیزائن اور بہتر بنانا ہوگا۔ 

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آج کا میدان جنگ، گزشتہ جنگوں سے بہت مختلف ہے، اس لیے مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کے مطابق اپنی تیاری کی سطح کو ڈیزائن اور بہتر بنانا ہوگا۔ 

میجر جنرل محمد باقری نے مزید کہا کہ مسلح افواج کا اقتدار اس بات کا باعث بنا کہ ہماری سرزمین خطروں سے دور رہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک غیر مساوی جنگ کا شکار ہو سکتے ہیں، اس لیے ہمیں مستقبل کی جنگوں اور مشنوں کے لیے منصوبہ بندی اور تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں آج کے ابھرتے ہوئے موضوعات جیسے مصنوعی ذہانت، لیزر اور سائبر سکیورٹی وغیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ آج ہم طاقت اور اختیار کے اس درجے پر پہنچ چکے ہیں کہ دشمن ہمیں نشانہ نہیں بنا سکتے۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ ہمیں نئے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا اور دنیا بھر میں ہونے والی جنگوں اور مشقوں کا جائزہ لے کر دنیا میں استعمال ہونے والے نئے سائنسی طور طریقوں کو اپنا کر ان سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

ٹیگس