روس کے وزیر خارجہ کی ایران کے صدر سے ملاقات
Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ارنا نیوز کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان کی دعوت پر تہران کے دورے پر ہیں اور انہوں نے بدھ کی شام صدر ایران سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس دورے کا مقصد مغربی پابندیوں کے تناظر میں ایران اور روس کے مابین انجام پانے والے طولانی مدت تعاون کے معاہدوں اور فریقین کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے حوالے سے ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو کرنا ہے۔
اسکے علاوہ شام اور افغانستان کے تناظر میں علاقائی سکیورٹی کے سلسلے میں بھی فریقین کے درمیان تبادلہ خیال ہوگا۔
۔ساتھ ہی ایران کے ایٹمی مذاکرات کا موضوع بھی لاوروف اور امیر عبداللہیان کی گفتگو کے ایجنڈے میں شام ہے جو آج انجام پائے گی۔