Jun ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ نے ثابت کردیا کہ وہ ایرانی عوام کا خیر نہیں چاہتا

دہشتگرد منافقین گروہ (ایم کے او) کی سرغنہ سے سابق امریکی نائب صدر مائک پنس کی ملاقات پر ایران نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

عالمی امور میں ایرانی عدلیہ کے نمائندے اور انسانی حقوق کی اعلی کونسل کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں منافقین کے دہشتگرد گروپ کے اجلاس میں مائک پنس کی شرکت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منافقین کے دہشت گرد گروپ کے ساتھ مائک پنس کی ملاقات سے یہ بات پھر واضح ہوگئی ہے کہ امریکہ ایرانی عوام کا بدخواہ ہے اور اس بدنام زمانہ اور خونخوار گروپ کی جس نے17 ہزار ایرانی شہریوں کو شہید کیا، حمایت کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سابق امریکی نائب صدر مائک پنس نے جمعرات کے روز البانیہ میں منافقین کے دہشت گرد گروہ (ایم کے او) کے اجلاس میں شرکت کر کے اس گروپ کی سرغنہ مریم رجوی سے ملاقات کی ۔

پنس نے گزشتہ برس بھی اس دہشتگرد گروپ کے اجلاس میں شریک ہو کر اُسے خطاب کیا تھا۔

ٹیگس