طبی شعبے میں ایران کی ایک اور پیشرفت
ایران کی نالج بیسڈ پیداوار کے ماہر علی طباطبائی کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت ایران میں طبی شعبے میں پیشرفت اور بیماروں کی رفاہ و آسائش کا ایک اور نمونہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی نالج بیسڈ پیداوار کے ماہر اور آئی ٹی انجینئر علی طباطبائی نے مشہد میں ایران پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورین انالائیزر مشین فی منٹ بارہ ٹیسٹ اور فی گھنٹہ سات سو بیس ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ رپورٹ تیار کرنے میں لیبارٹری کو دو روز کی ضرورت ہو تی ہے جبکہ اس مشین سے ٹیسٹ کئے جانے کی بدولت دس منٹ میں رپورٹ تیار ہوجاتی ہے جو ڈاکٹر اور بیمار دونون کے موبائل فون پر ارسال کرنے کی بھی توانائی رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ مشین ایران کی نالج بیسڈ پیداوار ہے جس کی بدولت بیمار کو رپورٹ کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑتا اور رپورٹ کے لئے بیماروں کا وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔