ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ ترکی
Jun ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ آج ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان آج ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو کی دعوت پر ترکی کا دورہ کریں گے جس میں اس ملک کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ایران اور ترکی دو ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک خطے میں اہم اسٹرٹیجک پوزیشن کے حامل ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے 14 جون کو ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں انہیں ترکی کے دورے کی دعوت دی تھی۔