Jun ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی بدھ کو ترکمنستان سمٹ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کیسپین سی کے ساحلی ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں تقریر کے ساتھ ساتھ اجلاس میں موجود ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اپنے دورۂ ترکمنستان پر جانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے ایران اور ترکمنستان کے 30 سال پر محیط اچھے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارتی، ٹرانزٹ، گیس اور اسی طرح تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں روابط مزید فروغ پائے۔ 

اس سے پہلے 14 جون کو سردار بردی محمد اف ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے ایران کا دورہ کر کے کیسپین سی کے ساحلی ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس کی شرکت کے لیے باضابطہ طور پر ایرانی صدر کو دعوت دی۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک نے ثقافتی اور تجارتی شعبوں میں 9 معاہدوں پر دستخط کیے۔

کیسپین سی کے ساحلی ممالک کا چھٹا سربراہی اجلاس آج سے ترکمنستان کے دارالحکومت میں ہو رہا ہے جس میں 5 رکن ممالک (ایران، روس، ترکمنستان، قزاقستان اور جمهوری آذربایجان) کے سربراہ شریک ہو رہے ہیں۔

یہ دورہ حکومت کے آغاز سے اب تک صدر رئیسی کا چھٹا غیر ملکی دورہ ہے۔

ٹیگس