اپنے ترکمان ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر صدر مسعود پزشکیان جمعرات کو عشق آباد جائیں گے۔
اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ای سی او کا تاشقند سربراہی اجلاس غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی عوام کے سوگ کے اجلاس میں تبدیل ہوگیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
افغانستان کی ٹرانزیٹ کمیٹی نے ترکمانستان سے پاکستان کو تیل اور گیس کی منتقلی کے لئے افغانستان کا راستہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران اور ترکمنستان ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے مختلف شعبوں میں ثقافتی اشتراکات کے حامل ہیں اور مختلف بالخصوص انرجی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں پہلے سے زیادہ تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔
ایران مغربی ممالک کے برخلاف حقیقی معنوں میں انسانی حقوق کے تحفظ کے درپے ہے، یہ بات ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ترکمنستان کی پیپلز کاؤنسل کے سربراہ قربان قلی بردی محمداف کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔
صدر ایران نے کیسپین سی کو ساحلی ملکوں کے درمیان دوستی اور تعاون کا سمندر قرار دیا ہے۔
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کی بڑے دوستانہ ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں اہم دوطرقہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی بدھ کو ترکمنستان سمٹ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے۔
ایران کے دورے پر آئے ترکمنستان کے صدر سردار بردی محمد اوف نے آج صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔