ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں: ایرانی کمانڈر
ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے دفاعی شعبے میں جدید ترین اور قابل ذکر اہمیت کی حامل ترقی و پیشرفت کی ہے اور اسی کی بنیاد پر وہ ہر قسم کے خطرے سے پوری طرح نمٹنے کو مکمل طور پر تیار ہے۔
ایران کی فوجی توانائی میں اضافے اور پیشرفت کی بنیاد، دفاعی نوعیت کی ہے اور ملک کی مسلح افواج کو طاقتور بنانے اور سرحدوں کا باوقار طریقے سے تحفظ کرنے پر استوار ہے۔
ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری نے واضح کیا ہے کہ ایرانی فوج، اپنے عوام کے آرام و آسائش کو نقصان پہنچانے والے ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی قوتیں اپنی دفاعی طاقت و توانائی کو مضبوط بنانے کی منازل طے کرتی رہیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اکتیس اگست دو ہزار سولہ کے اپنے ایک خطاب میں ایران کے وزیر دفاع، دفاعی و فوجی حکام و ماہرین کو مخاطب کرتے ہوئے ایران کی دفاعی توانائی میں اضافے کو ایران کا مسلمہ حق قرار دیا ہے۔
آپ نے فرمایا ہے کہ ایک ایسی دنیا میں جس میں اخلاق و وجدان و انسانیت سے عاری تسلط پسند اور منھ زور طاقتیں، ہر طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرتی ہیں اور دیگر ملکوں کو وحشیانہ جارحیت بنانے اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام کرنے سے کوئی گریز نہیں کرتیں، دفاعی حملہ اور دفاعی صنعتوں کی توسیع ایران کا فطری حق ہے اس لئے کہ ان منھ زور طاقتوں کو جب تک ایران کی طاقت کا احساس نہیں ہو گا ایران کی سلامتی کا تحفظ نہیں ہو سکے گا۔