Jul ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ کی سالانہ مشقیں کامیابی کے ساتھ مکمل

ایرانی بحریہ نے پائیدار سلامتی دوہزاربائیس کے نام سے بحری مشقیں انجام دی ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی جھیل میں انجام پانے والی ان مشقوں میں ایران کی بحریہ کے مختلف یونٹوں نے حصہ لیا جن میں ایئر ونگ بھی شامل تھا۔ اس موقع پر بحریہ فلوٹنگ یونٹوں اور ہوائی جہازوں نے مارچ پاسٹ بھی کیا۔ 
مشقوں کے دوران اندرون ملک تیار کیے جانے والے مختلف دفاعی نظاموں کا تجربہ کیا گیا جن میں الیکٹروآپٹیکل اور الیکٹرانک وار سسٹم بھی شامل تھے۔
اس موقع پر بحریہ کے یسیر اور ابابیل نامی ڈرون طیاروں نے جاسوسی پروازیں بھی انجام دیں، مختلف طرح کے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جبکہ دوسو بارہ قسم کے ہیلی کاپٹروں اور گن بوٹوں نے بحریہ کے جوانوں کو شیلٹر فراہم کیا۔ 
مشقوں کے دوران ریڈار سسٹموں میں خلل ڈالنے اور انہیں محفوظ رکھنے کا بھی تجربہ کیا گیا، ساحلوں پر فوج اتار نے اور دشمن کی فوج کو چھاتہ برداری سے روکنے کی بھی مشق انجام دی گئی۔اسکے علاوہ ملک کی سرحدوں کی انٹیلی جنس نگرانی کے ساتھ ساتھ فضائی اہداف پر فائرنگ کا تجربہ کی انجام دیا گیا۔ 
ایرانی بحریہ نے ان مشقوں کا مقصد دفاعی طاقت کے سائے میں امن اور دوستی کا پیغام دینا بتایا ہے۔ 

ٹیگس