Jul ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • یوکرین بحران کے سیاسی طریقے سے حل ہونے کے حق میں ہیں: ایران

ایران کے وزیر خارجہ  نے کہا ہے کہ ہم یوکرین کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے روم میں اطالوی سینیٹ کے کمیشن برائے خارجہ امور اور امیگریشن کی خاتون سربراہ اسٹفانیا کراکسی (Stefania Craxi) کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ان سے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے اور اس نے اس ملک کے عوام کو انسان دوستانہ امداد بھیجنے پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں دونوں ممالک کے حکام سے مذاکرات کیے ہیں۔

حسین امیر عبداللہیان نے ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی سے متعلق ہونے والے مذاکرات پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ مہینوں کے دوران، ایک اچھے معاہدے کے حصول کیلئے تعمیری حکمت عملی اور راہ حل کو پیش کرکے بھر پور کوششیں کیں لہذا توقع کی جاتی ہے کہ امریکی حکام ایک حقیقت پسندانہ موقف سے اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

در این اثنا اطالوی سینیٹ کے کمیشن برائے خارجہ امور اور امیگریشن کی خاتون سربراہ نے یوکرین کے بحران کے حل  نیز ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی  سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں ایران کے نقطہ نظر کو اہم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی برادری مزید مستحکم صورتحال کا مشاہدہ کرے گی۔

ٹیگس