ایران – افغانستان کی سرحد پر جھڑپیں
Jul ۳۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
ایران اور افغانستان کی مشترکہ سرحد پر طالبان اور ایران کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کے جنوبی صوبے سیستان و بلوچستان کے ضلع ہیرمند کے ضلعی سربراہ میثم برازندے کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہیرمند کے علاقے شغالک میں ایران کی بارڈر سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
برازندے نے کہا کہ تصادم کی وجہ اور اس سے ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں تفصیلی اطلاع بعد میں جاری کی جائیں گی۔
طالبان نے گزشتہ سال 15 اگست کو کابل پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد ایران اور افغانستان کی مشترکہ سرحد پر کئی بار جھڑپیں ہو چکی ہیں۔
برازندے کا کہنا ہے کہ سرحد پر تعینات طالبان جنگجو ابھی تجربہ کار نہیں ہیں جس کی وجہ سے سرحد سے متعلق معمولی معاملات بھی جھڑپوں میں تبدل ہو جاتے ہیں۔