Aug ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • عرب ذرائع ابلاغ میں ایرانی سیٹلائٹ خیام  کی کامیابی کے چرچے

ایرانی ماہرین کے تیار کردہ خیام سیٹلائٹ کی کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچنے اور ایران کی ایرو اسپیس ایجنسی کے زمینی اسٹیشن کو سگنل موصول ہونے کے چرچے عرب ذرائع ابلاغ میں ہو رہے ہیں۔

المنار ٹیلی ویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایرانی سیٹلائٹ خیام  کی مفید عمر 5 سال ہے اور  ایران اس سے اپنی ذراعت، ماحولیات اور سرحدوں کی نگرانی کا کام لے گا۔

العربی ٹیلی ویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایرانی سیٹلائٹ خیام کا نام ایران کے معروف شاعر کے نام پر رکھا ہے اور ایرانی حکام کے بقول اس سے زرعی پیداوار کو بہتر بنانے، آبی ذرائع اور اسی طرح قدرتی آفات کو کنٹرول کرنے کا کام لیا جائیگا۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں ایرانی سیٹلائٹ خیام کی تصاویر شائع اور نشر کرنے کے ساتھ ایرانی حکام کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا قدم ہے اور اس سے ہم فضا سے لی گئی تصاویر سے استفادہ یکریں گے۔

واضح رہے کہ خیام سیٹلائٹ کو منگل کی صبح دس بجکر بائیس منٹ پر قزاقستان میں قائم بایکور خلائی مرکز کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا تھا ۔

 ایران کی ایرو اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ خیام سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ گیا ہے اوراس نے ماہدشت میں قائم زمینی اسٹیشن کو سنگل بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔

مکمل طور سے ایرانی ماہرین کا تیار کردہ سیٹلائٹ خیام ایک سینسنگ سیٹلائٹ ہے جس میں بڑی درستگی کے ساتھ ایمیجنگ کی صلاحیت موجودہ ہے۔ یہ سیٹلائٹ میں مختلف امیج اسپیکٹرم میں زمین کی سطح سے ایمیجنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگس