Aug ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • خیام سیٹلائٹ ایران کے سائنسی اعزازات کی تاریخ کا ایک اور سنہری باب

 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خیام سیٹلائٹ کو ایرانی سائنسی اعزازات کی تاریخ کا ایک اور سنہری باب قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں خیام سیٹلائٹ کے خلا میں بھیجنے کو، پرامن مقاصد کے لیے ایرانی سائنسدانوں کی نئی ایرو اسپیس کامیابی اور ایران کے سائنسی اعزازات کی تاریخ میں ایک اور سنہری باب قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دشمن کی جانب سے عائد پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کے باوجود ایران کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کا شاندار سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مقامی سیٹلائٹ خیام کو منگل کی صبح دس بجکر بائیس منٹ پر قازقستان کے بایکونور خلائی اسٹیشن سے  خلا میں روانہ کیا گیا تھا جس نے طے شدہ مدار میں پہنچنے کے بعد سکنگل بھی ارسال کرنا شروع کر دئے ہیں۔

ٹیگس