ایران و پاکستان ریلوے لائن بحال
Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حالیہ سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والا ایران وپاکستان ریلوے لائن بحال کر دیا گیا۔
پاکستان کےریلوے حکام کے مطابق حالیہ سیلابی ریلے پاکستان و ایران ریلوے ٹریک کو مختلف علاقوں میں بہا کر لے گئے تھے جس کو 11 دنوں کی مسلسل کوششوں کے بعد بحال کر دیا گیا۔
ریلوے لائن بحال ہونے سے دالبندین سیکشن پر پاکستان اور ایران ریلوے ٹریک مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔ جس کے بعد دالبندین اسٹیشن سے مال بردار ٹرین تفتان بارڈر روانہ ہوگئی جبکہ یک مچھ میں کھڑی مال بردار ریل بھی دالبندین اسٹیشن پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی لین دین ٹرین کے ساتھ ساتھ زمینی راستے سے کنٹینروں کے ذریعے بھی ہوتی ہے۔