Aug ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران اور پورپ کے درمیان تجارتی حجم 2.5 بلین یورو سے تجاوز کر گیا

ایران اور یورپی یونین کے درمیان سال کے پہلے چھ ماہ میں تجاری حجم 2.59 بلین یورو سے بڑھ گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم سال 2022 کے پہلے چھ ماہ میں 2.59 بلین یور سے تجازو کر گیا ہے جو پچھلے سال اسی دورانیہ کے اعداد وشمار سے 15.23 فیصد زیادہ ہے۔

یورسٹیٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت میں جرمنی کا پہلا نمبر ہے۔ ایران جرمنی کے درمیان  تجارتی حجم 950.19 ملین یورو رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.34 فیصد زیادہ ہے۔

ایران اور اٹلی نے 324.2 ملین یورو کی اشیاء کا تبادلہ کیا جو پچھلے سال اسی مدت کے اعداد و شمار سے 6.98 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح سے  نیدرلینڈ کے ساتھ 9.96 فیصد اضافے کے ساتھ تجارتی حجم 209.13 ملین یورو،  فرانس کے ساتھ 39.38 فیصد اضافے کے ساتھ تجارتی حجم 148.38ملیون یورا ریکارڈ کیا گیا۔

ٹیگس