Aug ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ملک کی دفاعی صنعت قومی اقتدار میں اضافے کا سبب ہے: جنرل باقری

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ سے قومی طاقت و توانائی میں اضافہ ہوا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے یوم دفاعی صنعت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، اسلامی انقلابی، معجزاتی عزم و ارادے اور داخلی صلاحیتوں کی بدولت آج پیشرفت و ترقی اور طاقت کے اس مقام پر پہنچ چکا ہے کہ دنیا، ایران کی عظمت و بلندی پر انگشت بدنداں ہے اور اس کی ترقی و پیشرفت کو حیرت سے دیکھ رہی ہے. 
انہوں نے کہا کہ بے شمار اور عظیم الشان کامیابیوں اور صلاحیتوں نے ایسے ماڈرن، آٹومیٹک اور کارآمد فوجی سسٹم تیار کر لئے ہیں جو بری، بحری، فضائی، میزائل، ڈرون اور سائبر اسپیس کے شعبوں کی علامت شمار ہوتے ہیں جس نے ایران کی قومی طاقت کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔
جنرل باقری نے کہا کہ ملک کی دفاعی طاقت نے نہ صرف دشمن سے ایران اور ایرانیوں کے سلسلے میں کسی طرح کی کج فکری اور غلطی کرنے کی جرئت چھین لی ہے بلکہ دنیا کی معتبر بڑی طاقتیں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صنعت سے استفادہ کرنے کی خواہاں ہیں۔ 

ٹیگس