Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے چھٹے دور کے مذاکرات میں تعطل کی وجہ سامنے آ گئی

ابھی تک عراقی دارالحکومت بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان پانچ دور کے مذاکرات انجام پا چکے ہیں جبکہ چھٹے دور کے مذاکرات کے لئے عراق کی جانب سے اعلان آمادگی کا انتظار ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق کویت میں ایران کے سفیر محمد ایرانی نے روزنامه الرأی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھٹے دور کے مذاکرات میں تعطل کی وجہ عراق کی نا مناسب سیاسی صورتحال ہے اور جب تک عراق میں ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ رک نہیں جاتا اور حالات بہتر نہیں ہوتے اس وقت تک ایران اور سعودی عرب کے درمیان چھٹے دور کے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے وفود مذاکرات کے چھٹے دور کیلئے تیار ہیں اور اب تک کے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے مطمئن ہیں اور ہم عراق سے مذاکرات شروع کرنے کیلئے جواب کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پانچ دور کے مذاکرات میں ایران و سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کی راہ میں حائل اصلی رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے حکام اور سعودی عرب کے ادارہ انٹیلیجنس کے سربراہ نے بااختیار نمائندوں کی حیثیت سے مذاکرات میں حصہ لیا اور مذاکرات کے مثبت ماحول نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی امید پیدا کر دی ہے۔

ٹیگس