Aug ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • فلکیات کے عالمی اولمپیاڈ میں ایران بازی مارنے میں کامیاب۔ ویڈیو

فلکیات اور فلکی طبیعیات کے عالمی اولمپیاڈ میں بازی مار کر اپنے ملک کا نام روشن کرنے والی ایرانی طلبا کی ٹیم اپنے وطن واپس لوٹ آئی جہاں اُن کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

جارجیا کے شہر کوٹائیسی میں منعقد ہونے والے ایسٹرونومی اور ایسٹروفیزکس کے پندہویں بین الاقوامی اولمپیاڈ (آئی او اے اے) میں ایران کی ٹیم نے نو سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیت پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس بین الاقوام اولمپیاڈ میں مہدی استاد محمدی، سپہر سلامت، محمد مہدی عابدیان، فرہاد عزیزی سطری، سید یوسف مییوسفی، سہند اسماعیل زادہ، سہند اکرمی پور، آریا قنبری اور آرسام مجد نے سونے کا جبکہ علی رضا اعلائی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ جب ایران اپنے حریفوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے آئی او اے اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

فلکیات اور فلکی طبیعیات کے اس عالمی اولمپیاڈ میں 45 ممالک کے 250 طلبا شریک تھے جن کے درمیان سے ایران بازی مارنے میں کامیاب رہا اور اسکے بعد امریکہ، کینیڈا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جنوبی کوریا اور ہندوستان، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر رہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دوہزار اکیس میں یہ اولمپیاڈ کولمبیا کی میزبانی میں آن لائن منعقد ہوا تھا جس میں ایران نے مجموعاً نو تمغے اور ایک اعزازی سند حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ٹیگس