Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے تعلقات علاقے کے حق میں ہے: صدر رئیسی

ایران کے صدر نے تہران اور بغداد کے تعلقات کو علاقے کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات میں علاقے کے امور کے حوالے سے عراقی حکومت کی کوششوں کی قدردانی کی اور اغیار کی مداخلت کے بغیر علاقائی ممالک کے مابین باہمی تعاون کی فضا کی برقراری کو علاقائی ہم فکری کی تقویت کیلئے موثر قرار دیا۔

ایران کے صدر نے  تہران اور ریاض کے مابین عراق کے توسط سے مذاکرات کے گزشتہ پانچ مرحلوں کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہونے والے معاہدوں پر عمل در آمد سے آگے کی سمت جانے کا راستہ ہموار ہو گا۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ قانون کے دائرے میں عراق کے اندرونی مسائل کا حل اور تمام سیاسی دھڑوں کے مابین گفتگو، ایک نئی حکومت کی تشکیل کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مرجعیت کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا۔

اس ملاقات میں عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے عراق کی صورتحال، امن امان کی بحالی اور ایک نئی حکومت کی تشکیل کی راہ میں ایران کے اہم کردار کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی حکومت تہران اور بغداد کے تعلقات کی مزید تقویت کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے گی۔

 

ٹیگس