ایران نے خلیج فارس میں سرگرداں امریکی ریموٹ کنٹرول بوٹ کو اپنے اختیار میں لے لیا
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خلیج فارس میں سرگرداں امریکہ کی ریموٹ کنٹرول بوٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
تیس اگست کو خلیج فارس میں امریکہ کی ایک ریموٹ کنٹرول بوٹ کو، کہ جس کا اپنے مرکز سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے بروقت اقدام کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
امریکی بحریہ نے ہالیووڈ طرز پر اور حقیقت سے عاری قدم اٹھاتے ہوئے اپنے بزعم خود ایک انوکھا کارنامہ انجام دینے کی کوشش کی تاکہ اپنی ناکامیوں کی کچھ پردہ پوشی کی جاسکے۔
اس اقدام کے فورا بعد امریکن فریگیٹ کی موجودگی اور سیکورٹی کے انتباہ اور کوئی خطرہ درپیش نہ ہونے پر امریکہ کی اس ریموٹ کنٹرول بوٹ کو سپاہ کی بحریہ کے ایک کمانڈر کے فیصلے پر رہا کر دیا گیا۔
حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ پروٹول سے ہٹ کر بحرین سے اپنی ریموٹ کنٹرول کشتیاں بین الاقوامی سمندروں کی جانب روانہ کرتا رہا ہے جس سے جہازرانی کے راستوں کی سیکورٹی کے لئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اگرچہ ابھی اس قسم کے اقدام کا مقصد مکمل واضح نہیں ہے تاہم اپنے مرکز سے رابطہ منقطع ہونے پر بھی اس طرح سے جہازانی کے عمل میں خلل سے کوئی بھی حادثہ رونما ہونے کاباعث بن سکتی ہے۔