Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • اب فیصلہ امریکہ کو کرنا ہوگا، مشیر ایرانی مذاکراتی ٹیم

ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے مشیر نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ ویانا مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ فیصلے کرے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی مذاکراتی ٹیم کے مشیر محمد مرندی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے مجوزہ سمجھوتے کے متن کے بارے میں ایران نے اپنا جواب امریکہ کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اس بارے میں سنجیدگی سے فیصلہ کرے۔

محمد مرندی کا کہنا تھا کہ امریکہ صحیح فیصلہ کرلے تو سمجھوتے جلد ہوسکتا ہے۔

اس سے پہلے ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان ناصر کنعانی نے کہا تھا کہ تہران نے پابندیوں کے خاتمے کے مجوزہ معاہدے کے متن کے بارے میں امریکہ کے جواب کا جواب یورپی یونین کی وساطت سے واشنگٹن کو بھجوا دیا ہے۔انہوں نے  ایران کی جانب سے ارسال کردہ متن کو تعمیری قرار دیتےہوئے کہا تھا کہ تہران ویانا مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا چاہتا ہے۔

ٹیگس