رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کے ساتویں ترقیاتی منصوبے کے اہداف کا اعلان کردیا
رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کے ساتویں ترقیاتی منصوبے کے اہداف کا اعلان کردیا ہے
رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتویں ترقیاتی منصوبے کے اہداف، مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کو لازمی اقدامات کی انجام دہی کی غرض سے بھیج دیئے گئے ہیں۔ آئین کی شق ایک سو دس کے تحت تدوین کئے گئے اہداف میں انصاف کی بنیاد پر اقتصادی ترقی کو فوقیت دی گئی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری کی جانے والی کلّی پالیسی سات عنوانات کے تحت چھبیس ابواب پر مشتمل ہے جن میں معیشت، بنیادی ڈھانچہ ، ثقافت و سماج، سائنس وٹکنالوجی، تعلیم، خارجہ پالیسی، دفاع اور ادارہ جاتی، قانونی اور عدالتی عنوانات کے تحت ملک کی مجوعی پالیسیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اس درمیان صدر ابراہیم رئیسی نے متعلقہ اداروں کو حکم جاری کر دیا ہے کہ وہ رہبر انقلاب اسلامی معین کردہ جامع پالیسی کے تحت منصوبہ بندی کا آغاز کر دیں۔