Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • دوسال کے وقفے کے بعد اب طلبا قائد انقلاب کے ہمراہ عزاداری کریں گے

یونیورسٹی طالب علم دو سال کے وقفہ کے بعد رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں اربعین کی عزاداری کریں گے جس میں ایران بھر سے طالب علموں کی ماتمی انجمنوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے  دفتر کے اعلان کے مطابق  دو سال کے وقفے کے بعد اربعینِ حسینی کے موقع پر ایرانی یونیورسٹیوں کے طالب علم تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں جمع ہوکر عزاداری کریں گے اور اس پروگرام میں رہبر انقلاب بھی شریک ہوں گے۔

رہبر انقلاب کے دفتر کے نمائندے حجۃ الاسلام فاطمی پور کے مطابق امام خمینی ؒ امام بارگاہ میں اربعین حسینی ؑ کی اس عزاداری میں حجت الاسلام عالی خطاب اور ذاکر اہل بیت میثم مطیعی نوحہ خوانی کریں گے۔

فاطمی پور نے مزید کہا کہ ابھی تک کرونا وبا کی وجہ سے اجتماعات پر پابندیاں ہیں، اس تقریب میں شمولیت کے لئے تمام طالب علموں کے لئے ویکسینیٹڈ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسینیہ امام خمینی (رح) میں کرونا کے بعد یہ پہلی اجتماعی عزاداری ہے اور صرف وہی طالب علم اُس میں شرکت کر پائیں گے جن کو کارڈ دئے جا چکے ہوں گے۔

حجت الاسلام فاطمی پور نے بتایا کہ 110 سے زیادہ طالب علموں کی ماتمی انجمنوں نے رہبر معظم کو خط لکھے ہیں اور انکی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ سال اپنی انجام شدہ سرگرمیوں کی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔

ٹیگس