Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • صدر ایران نے امریکی صدر سے ملاقات امکان کو مسترد کر دیا

امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے امریکی صدر بائیڈن سے ون ٹو ون ملاقات کے امکان کو ٹھکرا دیا اورکہا کہ امریکا سے بلاواسطہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

امریکی سی بی ایس ٹی چینل کو انٹرویو کے دوران جب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  سے پوچھا گیا:کیا وہ صدربائیڈن سے آمنے سامنے ملاقات کرنے کے لئے آمادہ ہیں؟

نہیں، میرا نہیں خیال کہ ایسی کوئی ملاقات ہوگی، مجھے یقین ہے کہ ایسی ملاقات یا گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ایرانی صدر نے جواب دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ ان کی نظر میں بائیڈن حکومت اور ان سے پہلے ٹرمپ حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے، نئی امریکی حکومت دعوی کرتی ہے کہ وہ ٹرمپ حکومت سے مختلف ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں ہمیں یہی کہا ہے لیکن حقیقت میں ہمیں ایسی کوئی تبدیلی نظرنہیں آئی۔

اس سے پہلے 15ستمبر کو الجزیرہ سے انٹرویو کے دوران ایران کے صدر نے 2015ء کے ایٹمی معاہدہ کی بحالی کے لئے امریکہ سے بلاواسطہ مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن سے ایٹمی معاہدہ کی بحالی کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، امریکہ کو اس حوالے سے اعتماد بڑھانے والے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 

ٹیگس