Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کےلئے کل نیویارک روانہ ہوں گے

ایرانی صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کےلئے کل نیویارک روانہ ہوں گے۔

سحرنیوز: ایرانی صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  77ویں اجلاس میں شرکت کےلئے کل نیویارک روانہ ہوں گے۔

کل صبح نیویارک روانہ ہونے والے ایرانی صدر  اقوا م متحدہ  کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب کریں گے اور ایرانی قومی مفادات کےتحفظ، عادلانہ بین الاقوامی نظام کے قیام،کثیرالجہتی اقتصادی نظام  کے قیام پر زور دیں گے۔

ایرانی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اورخطاب کے علاوہ دوسرے ممالک کے سربراہان مملکت اور وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ حجۃ الاسلام سیدابراہیم رئیسی  گذشتہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کے بائیسویں سربراہان مملکت کے  اجلاس میں شرکت کےلئے ازبکستان گئے تھے   اور وہاں دس ممالک کے صدور اور وزراء اعظم سے ملاقات کی تھی۔اس اجلاس میں ایران کو تنظیم کی رکنیت ملی تھی۔

ٹیگس