Sep ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی بھی قسم کا انحراف نہیں: محمد اسلامی

ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی بھی قسم کا انحراف پایا نہیں جاتا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے اپنی تازہ تقریر میں بتایا ہے کہ آئی اے ای اے نے اپنی متعدد رپورٹوں میں بارہا ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق کی ہے لہذا دشمن ممالک ہنگامہ آرائی کے ذریعے اپنے مدنظر اہداف تک نہیں پہنچ سکتے۔

محمد اسلامی نے مزید کہا کہ جو لوگ ایران کو الگ تھلگ کرنا چاہتے ہیں ان سے یہ کامیابی برداشت نہیں ہوسکے گی۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت کو بھی ایران کی ایک اور بڑی کامیابی اور برسوں کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت، امریکہ اور بعض یورپی ممالک ایران پر غیراعلانیہ ایٹمی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے چلے آئے ہیں تاہم اب تک ایسا کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں جو کہ ٹھوس شواہد پر مبنی ہو۔

ایران نے بھی آئی اے ای اے پر واضح کردیا ہے کہ تعاون کا سلسلہ سیاسی دباؤ کے تحت نہیں ہونا چاہئے۔

ٹیگس