Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان کے فوجیوں کی ملاقات، اہم مسائل پر تبادلۂ خیال

ایران اور عمان کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ ایران: عمانی میڈیا نے عمان کے ساتھ ایران کے فوجی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمانی میڈیا نے پیر کے روز عمان کے ساتھ ایران کے فوجی تعاون کو مضبوط کرنے اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان فوجی تعاون کی کمیٹی کے قیام کی خبر دی ہے۔

 "عمان ٹائم" ویب سائٹ کے مطابق، عمان اور ایران کی مشترکہ فوجی کمیٹی نے پیر کے روز عمان کے دارالحکومت میں اپنا 17واں سالانہ اجلاس منعقد کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق عمان کی مسلح افواج کے آپریشنز اور منصوبہ بندی کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف بریگیڈیئر جنرل "عبدالعزیز عبد اللہ المنثری" اور بریگیڈیئر جنرل "محمد احدی" ایرانی وفد کی سربراہی  اور اس وفد میں شامل فوجی افسران نے اپنے عمانی ساتھیوں سے ملاقات کی۔ اجلاس تین روزہ ہے جس میں فریقین شرکت کر رہے ہیں۔

اس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ اس ملاقات میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کا مقصد عسکری شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اور عسکری کمیٹی کی سرگرمیوں کو مضبوط بنانا ہے۔

عمان ٹائم کی ویب سائٹ نے ایران اور عمان کے درمیان ہونے والی اس فوجی ملاقات کی کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

عمان کے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایران اور عمان نے خطے کے پانیوں میں ایک مشق کا انعقاد کیا جس کے دوران عمان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے بحری جہازوں نے متعدد آپریشنز انجام دیئے۔

ٹیگس