Oct ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • عراق، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایران کا پھر ڈرون حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی زمینی فورس نے عراقی کردستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران : تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراقی کردستان کے علاقے سیدکان اور ہیلگوروڈ اور بربزین کی بلندیوں پر ایک بار پھر  مہاجر-6 ڈرون طیاروں اور متعدد راکٹ لانچروں سے حملہ کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی نے یہ حملے 24 ستمبر کو ان دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ملک میں بدامنی اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کے جواب میں شروع کیے تھے، جو ابھی تک جاری ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے ان حملوں سے پہلے اور ان حملوں کے دوران عراق کے شمالی علاقے کے حکام کی طرف سے انقلاب مخالف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرنے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی آپریشن، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک حملے میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے 73 بیلسٹک میزائلوں اور درجنوں خودکش ڈرون طیاروں نے دہشت گردوں کے مطلوبہ ٹھکانوں اور اہداف کو دقیق اور سٹیک نشانہ بنایا اور ان کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔  

ٹیگس