Oct ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • شہید سلیمانی جنگی کشتی میں 16دفاعی میزائل نواب اور6شکاری میزائل صیاد نصب ہیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نیوی کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہید سلیمانی جنگی کشتی میں شارٹ اورمیڈیم رینج کے میزائل نصب ہیں اور جلد ہی مزید دو عدد جنگی بحری جہاز سپاہ کا حصہ بنیں گے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نیوی کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہید سلیمانی کٹاماران جنگی کشتی میں  شارٹ اورمیڈیم رینج کے میزائل نصب ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ اس جنگی کشتی میں شارٹ رینج نواب میزائل 16 اورمیڈیم رینج شکاری میزائل صیاد 6عددموجود ہیں۔اس کے لئے  اس جنگی کشتی میں چارمختلف قسم کے کروز میزائل بھی نصب ہیں جن کی رینج 90، 140، 300 اور750کلومیڑ ہے۔

ایڈمرل تنگسیری نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ سپاہ پاسداران نیوی میں جلد دو نئے جنگی بحری جہازوں کی شمولیت متوقع ہے جن کی لمبائی 240میٹر اور بلندی 21میٹر ہے اوران کے نام شہید مہدوی اورشہید باقری رکھے گئے ہیں۔ شامل ہونے والے یہ بحری جنگی جہازوں میزائلوں کے علاوہ درجنوں ڈرون طیاروں کے بھی حامل ہوں گے اور شہید باقری جنگی بحری جہاز میں ڈرون کو اڑانے اورلینڈ کرنے کا عرشہ بھی ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شامل ہونے والے یہ جنگی جہاز دور دراز کے سمندری آپریشنز میں استعمال ہوں گے اور ایرانی تجارتی جہازوں کی حفاظت کریں گے۔

 

ٹیگس